پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں، شبلی فراز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز نامزد
پاکستان تحریک انصاف اورپی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مابین معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پی کی چیئرمین شپ کے لیے شبلی فراز کو نامزد کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینزکی جانب سے چیئرمین شپ کے لیےشبلی فراز جبکہ وائس چیئرمین کے لیے پشاورسے نومنتخب ایم پی اے کو نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن نومنتخب ایم پی ایز آج علی گنڈا پور سے ملاقات کریں گے۔
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور اس ملاقات میں نو منتخب ایم پی ایز کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اتفاق رائے پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ، ایک اور جماعت سے رابطہ
حکومت سازی : پی ٹی آئی کا ایک سے زیادہ جماعتوں سے اتحاد کرنے کا عندیہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے معاملات طے پاگئے تھے۔
پی ٹی آئی)کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق نومنتخب ممبران نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی مخالفت کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کا موقف ہے کہ وہ پرویز خٹک، محمود خان اور ضیاء اللہ بنگش کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی پی میں شمولیت نہیں کریں گے۔
Comments are closed on this story.