Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعد رفیق نے جلد از جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے ریاستی اداروں کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا
شائع 19 فروری 2024 10:28am

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق ملک کی موجودہ صورتحال پر قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے لیگی رہنما نے لکھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلائیں اور ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کو لانچ کریں۔

اس ڈائیلاگ میں ریاستی اداروں کو بھی شامل کریں، کوئی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے، ایک دوسرے کی گفتگو کو سنی، ایک دوسرے کو راستہ دیں، اس طرح آپ دراصل پاکستان کو راستہ دیں گے۔

جبکہ ہمسائے ملک سے متعلق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمسائے ملک اور ہمارا کوئی مقابلہ ہی نہیں رہ گیا، وہ بہت آگئے نکل گیا ہے۔ وہ ہر وقت پُر امن ہمسایہ نہیں ہے، وہ ہر وقت اسی سوچ میں ہوتا ہے کہ کیسے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے۔

Khawaja Saad Rafique

PTI PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)