Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات کے بعد سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان برقرار

حکومت سازی میں مشکلات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو پارہا
شائع 19 فروری 2024 10:07am

عام انتخابات کے بعد سے اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا۔ کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔

ابتدائی لمحات میں شدید دباؤ دکھائی دیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 670 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 670 پوائنٹس کی کمی کے بعد 69640 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروباری امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کے معرضِ وجود میں آنے سے حکومت سازی مین غیر معمولی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ اس کے نتیجے میں کاروباری ماحول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ استاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتباد بحال نہیں ہو پارہا۔

عام انتخابات کے بعد دن اسٹاک مارکیٹ کھلنے پر کے ایس ای 100 انڈیکس کو ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پورے ہفتے کے دوران یہ ٹرینڈ برقرار رہا ہے۔

pakistan stock exchange

INVESTORS CONFUSED

NEGATIVE TREND