Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل : بابر اعظم نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3000 رنز بنالیے
شائع 19 فروری 2024 12:35am
فوٹو۔۔۔۔ فائل / اے اسپورٹس
فوٹو۔۔۔۔ فائل / اے اسپورٹس

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں قومی کرکٹر اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔

بابر اعظم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ اس اننگ میں انھوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

اس میچ میں بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی میچ تو ہار گئی لیکن بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

بابراعظم نے یہ تاریخی سنگ میل 80 سے زائد اننگز میں انجام دیا۔

انہوں نے پی ایس ایل میچز میں 44.83 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 3004 رنز بناچکے ہیں۔

Quetta gladiators

babar azam

karachi kings

peshawar zalmi

Multan Sultans

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

HBL PSL 9