Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن چیلنج کردہ حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے، فافن

الیکشن کمیشن فارمز 45 کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے، رپورٹ
شائع 18 فروری 2024 11:33pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے اپنی ایک اور رپورٹ میں کہا ہے کہ الیکشن عملے نے گنتی نتائج مرتب کئے جس کے باعث تنازعات پیدا ہوئے۔ الیکشن کمیشن چیلنج کئے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے۔

رپورٹ کے مطابق اب جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا الیکشن کمیشن ان کی جانچ پڑتال کرے، آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار آزاد مبصرین کو شامل کیا جائے، الیکشن کے بعد کی صورتحال کا تقاضہ ہے کہ الیکشن کمیشن فوری رد عمل دے، معاملے کی تکنیکی تحقیقات کرائی جائے اور سرکاری الیکشن دستاویزات کی تحقیقات کی جائیں۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ پرایزائیڈنگ افسر کی سیل یا آر او کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز کو دیکھا جائے، بیلٹ پیپرز اکاؤنٹ بیگ، جاری بیلٹ پیپرز کی کاؤنٹر فائل کو دیکھا جائے، انتخابی فہرست کی مارک کاپی کو دیکھا جائے، گنتی میں شامل اور خارج کئے گئے اور ضائع بیلٹ پیپرز کا جائزہ لیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کے درست ہونے کا جائزہ لیا جائے۔

دوسرے مرحلے میں غیر تصدیق شدہ فارم کے انتخابی نتائج پر اثرات کا جائزہ لیا جائے۔ تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب کیا جائے۔

فافن رپورٹ کے مطابق ، عام انتخابات 2024 کے لئے 15 لاکھ الیکشن عملہ تعینات تھا، الیکشن عملے نے گنتی، ٹیبولیشن اور نتائج مرتب کئے، جس سے تنارعات پیدا ہوئے، الیکشن کمیشن فارمز 45 کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results