Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کابینہ نے کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری دیدی

آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں
شائع 18 فروری 2024 10:56pm

پنجاب کی نگراں کابینہ نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کا معاملے پر ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی منظوری دے دی ہے۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان دیتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو ملوث قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے الیکشن بالکل ٹھیک کروائے۔

’کمشنر راولپنڈی کی 7 مارچ کو ریٹائرمنٹ تھی، فیض حمید کے قریبی ساتھی‘

اس بیان کے کچھ دیر بعد خبر آئی کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم راولپنڈی پولیس نے ان کی گرفتاری تردید کی۔

ذرائع کے مطابق لیاقت علی چٹھہ کے خلاف الیکشن ایکٹ اور ضابطہ فوجداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو امریکی ویزا مل گیا

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت چھٹہ کے خلاف مقدمہ کیلئے آئی جی پنجاب کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

FIR

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé

Liaquat Ali Chattha