Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان اسمبلی کا نومنتخب آزاد رکن مسلم لیگ ن میں شامل

گوادر سمیت پورے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف
شائع 18 فروری 2024 09:42pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب آزاد رکن عاصم کرد گیلو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا کہ گوادر سمیت پورے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے میر عاصم کرد گیلو نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ میر عاصم کرد گیلو بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 12 کچھی بولان سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتے ہیں۔

میرعاصم کرد نے قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے ن لیگ پر اعتماد کرکے پارٹی میں شامل ہونے پر میر عاصم کرد گیلو کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان بالخصوص بلوچستان کو ہمیشہ ترقی دی۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت اور ترقی میں آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان، نواز شریف کے دل کے بہت قریب ہے، گوادر سمیت پورے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

PTI PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)