Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنج لائن اور میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کرایہ اب کتنا ہوگا؟
شائع 18 فروری 2024 08:24pm

لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن اور میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ سے زیادہ 45 روپے ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان میٹرو بس کا فلیٹ کرایہ 20 سے بڑھا کر 25 روپے کر دیا گیا ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافے کا فوری اطلاق ہوگا۔

Metro Bus

Train fare

Orange Line

Fare Increase