Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چالاک نوجوان نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے میکڈونلڈز کے 100 آرڈر مفت حاصل کرلیے

نوجوان کا طریقہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
شائع 18 فروری 2024 07:48pm

مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) سے چلنے والے چیٹ بوٹس ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں، یہ چیٹ بوٹس مختلف مقاصد جیسے کہ متن لکھنے، معلومات کا اشتراک کرنے، مسائل حل کرنے اور یہاں تک کہ پروگرامنگ کے کاموں میں بھی مدد کر رہے ہیں۔ تاہم بہت سے لوگ اس کا غلط استعمال بھی کرتے رہے ہیں۔

امریکہ میں مقیم ایک نام نہاد کروڑ پتی تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے میکڈونلڈز سے 100 مفت آرڈرز کے لیے چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کا استعمال کیا۔

چیزوں کی ری سیل کی کمپنی ”آل تھنگ آربٹریج“ کے مالک گیج نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ اس نے ٹیبلز سے کچھ رسیدیں چوری کیں اور میکڈونلڈ کو تاثرات بھیجنے کے لیے ان کے منفرد کوڈز کا استعمال کیا۔

انہوں نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ اگر آپ چیٹ جی پی ٹی سے کھانے کے بارے میں تاثرات لکھوائیں اسے یہ بتاتے ہوئے کہ فلاں وقت میں آپ کا آرڈر کس طرح خراب کیا گیا تھا یا تجربنہ کتنا خراب رہا تھا اور اسے میکڈونلڈ کے تاثرات میں ای میل کریں تو 12 گھنٹے میں ایک نمائندہ آپ کو ایک، دو، یا تین یا چار کھانے کے واؤچر کے ساتھ مکمل طور پر مفت میں ای میل بھیجے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ نو مہینوں سے اس چال کو استعمال کر رہے ہیں، اور اب تک 100 واؤچرز حاصل کر چکے ہیں۔

بہت سے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ہیک پر تنقید کرنے کے بعد، گیج نے کہا، ’اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچتا۔ میں کسی نام کا ذکر نہیں کر رہا ہوں - یہ صرف کھانے کا واؤچر حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔‘

mcdonalds

weird

ChatGPT

Artificial Intelligence (AI)

Free Meals