Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپڑے ٹھیک کرنے کا عجیب انداز، سنی لیون کی ایک اور ویڈیو وائرل

اکثر سوشل میڈیا صارفین نے ہنسی والے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا، جبکہ کچھ نے ناقابل بیان تبصرے بھی کیے۔
شائع 18 فروری 2024 06:36pm

بالی ووڈ کی بولڈ اور معروف ماڈل اور اداکارہ سنی لیون کی ایک بار پھر دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہیں منفرد انداز میں کپڑے استری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں سنی لیون نے اپنے شوٹنگ سیٹ سے ایک خصوصی ویڈیو اپنے مداحوں کیلئے انستاگرام پر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیون ایک کمرے میں تیار ہو رہی ہیں، اس دوران ان کی نظر اپنے لباس پر پڑی جو کہ شاید ٹھیک طرح سے استری نہیں کیا گیا تھا۔

میا خلیفہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی؟

’چل ہٹ شیطان‘۔۔۔ شہباز گل نے میا خلیفہ کی ویڈیو ری ٹویٹ کردی

اس وقت تک سنی اپنا لباس پہن چکی تھیں، لباس پر سلوٹوں کو دیکھتے ہوئے سنی نے کسی کی مدد لینے کے بجائے استری اٹھا کر پہنے ہوئے لباس پر استری کرنا شروع کر دی۔

سنی لیونی کے اس ویڈیو کو دیکھ کر اکثر سوشل میڈیا صارفین نے ہنسی والے ایموجی کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ناقابل بیان تبصرے بھی کیے۔

Viral Video

Sunny Leone

Sunny Leone Instagram

Ironing Dress