Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کردی گئی

وزیر صحت نے تمام وزارتوں کو ایڈوائزری جاری کردی
شائع 18 فروری 2024 06:14pm

نگراں وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وزارت صحت اور اس کے ماتحت اداروں میں غیر متعدی بیماریوں کا سبب بننے والے میٹھے مشروبات (کولڈ ڈرنکس) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور دیگر وزارتوں کو ایڈوائزری بھی جاری کی ہے کہ وہ بھی ان مشروبات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کریں۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (PNHAA) اور دوسری سول سوسائٹی کی تنظیموں نے وزیرصحت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سے غیر متعدی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

!!!معروف کولڈ ڈرنک کمپنی کی چار کھرب کی غلطی

سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس دانتوں پر کیا اثر ڈالتی ہیں؟

پناہ کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہفتے قبل پناہ کے اشتراک سے وزارت صحت میں ہونے والے نیشنل ڈائیلاگ میں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وزارت صحت میں مضر صحت میٹھے مشروبات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کریں گے اور دوسری وزارتوں کو بھی اس سے متعلق ہدایات جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مختصر مدت میں پاکستان میں صحت کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدامات اور اصلاحات کی ہیں جن میں سے ایک میٹھے مشروبات کے استعمال پر پابندی لگانا بھی شامل ہے۔

Cold Drinks

Soft Drinks

Ban on Sugary Beverages