Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینے لگا کر سولر پینل کی صلاحیت بڑھانے کا تجربہ، نتائج کیا نکلے

ریفلیکٹر والے سول پینل زیادہ بہتر ہیں یا سادے؟
شائع 18 فروری 2024 06:06pm

ملائیشیا میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریفلیکٹرز کے زریعے فوٹو وولٹک سسٹم (سولر پینلز) کی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا کامیابب تجربہ کیا ہے۔

ملٹی میڈیا یونیورسٹی سے منسلک محققین کے گروپ کے مطابق، اس تشخیص کا مقصد پی وی ریفلیکٹرز کی موجودہ ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینا تھا اور ساتھ ہی آئینے کا استعمال کرتے ہوئے سولر پینلز کیلئے سسٹم ڈیزائن فراہم کرنا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئینے کے بنے ریفلیکٹرز کو جب سولر پینلز کی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا تو ثابت ہوا کہ اس سے موسم، تنصیب کی جگہ اور ریفلیکٹر کی قسم کے لحاظ سے تقریباً 30 فیصد تک پیداوار میں فرق پڑا اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہوا۔

تاہم، حقیقی منصوبوں میں ریفلیکٹرز کا استعمال لاگت اور پیداوار کے لیے وقف صنعت کی کمی کی وجہ سے ابھی تک محدود ہے۔

مذکورہ محققین کے پروجیکٹ میں سیوریج ٹریٹمنٹ سائٹ پر ایک پروٹو ٹائپ کی تعیناتی شامل تھی۔

70 ہزار کا سولر پینل 30 ہزار میں کیسے فروخت ہونے لگا

اس سسٹم میں چار سولر پینلز تھے جن میں سے ہر ایک 525 واٹ کا آؤٹ پٹ دیتا تھا، جس کی کارکردگی 20.3 فیصد تھی، جبکہ ریفلیکٹر کی پیمائش ایک بائے 2.2 تھی۔

فروری اور اپریل 2022 کے درمیان، اس گروپ نے متعدد ٹیسٹ کیے جس سے معلوم ہوا کہ 14.57 فیصد سولر پینل پاور آؤٹ پٹ میں اضافے کی وجہ سے ریفلیکٹر والے سولر پینل سسٹم نے ریفلیکٹر کے بغیر پینلز سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ٹیسٹ سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ریفلیکٹر سے لیس سسٹم نے زیادہ سے زیادہ 25.5 فیصد کارکردگی حاصل کی، جبکہ ریفرنس سسٹم صرف 22.7 فیصد کارکردگی تک پہنچا۔

solar energy

Solar panels

Solar Panel Price

Cheap Solar panels

SOLAR PENALS

Photovoltic System