Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کے تبوک ریجن میں برف باری، سیاحوں کی آمد

پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، کئی علاقوں میں سردی کی دشت بڑھ گئی، لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ
شائع 18 فروری 2024 04:31pm

سعودی عرب کے تبوک ریجن کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جاری ہے۔ وہاں برف باری دو دن قبل شروع ہوئی تھی۔

ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے برفیلے علاقوں کا رخ کرلیا۔ سرد ہواؤں کے باعث دارالحکومت ریاض اور دیگر بہت سے علاقوں میں سردی دوبارہ بڑھ گئی۔

تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے میں دو دن سے برف باری جاری ہے۔ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ ملکی اورغیر ملکی سیاح برف باری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سعودی محکمہ موسمیات نے سردی میں شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

جن علاقوں میں برف باری ہوئی ہے وہاں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور سفر کے دوران ہنگامی حالت میں کام آنے والی تمام اشیا ساتھ رکھیں۔

Saudi Arab

snow fall

TABUK REGION