Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل طلب کر لیا

صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا
شائع 18 فروری 2024 02:17pm

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل طلب کر لیا۔

سینٹ کا اجلاس کل ہوگا، صدر مملک نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔

صدرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔

آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔

اسلام آباد

senate

President Arif Alvi

Arif Alvi