Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

سازگار رکشہ بنانے والی کمپنی نے الیکٹرک کار لانچ کر دی، قیمت بھی بتا دی

الیکٹرک کار میں مختلف دلچسپ فیچرز موجود ہیں
شائع 18 فروری 2024 12:15pm

پاکستان میں مقامی گاڑیوں کی کمپنی نے بجلی سے چلنے والی گاڑی لانچ کر دی، کمپنی کی جانب سے گاڑی کی قیمت بھی بتا دی گئی ہے۔

پاکستانی میں گاڑیاں بنانے والے مقامی کمپنی سازگار جو کہ اپنے رکشوں کی بنا پر کافی مقبول ہے، اب چینی کپمنی کی الیکٹرک گاڑیاں مقامی طور پر تیار کر کے لانچ کر دی ہیں۔

اس گاڑی کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ ہائیبرڈ الیکٹرک وہیکل ہے، یعنی یہ گاڑی بجلی کے ساتھ ساتھ پیٹرول سے بھی چلائی جا سکتی ہے۔

لوکل مارکیٹ میں لانچ کی جانے والی گاڑی ORA 03 اپنے دلچسپ ماڈل کی بنا پر بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے، دوسری جانب چینی کمپنی GWM کی گاڑیوں کو مقامی طور پر الیکٹرک کار میں تبدیل کر کے لانچ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گاڑی کی رینج کی بات کی جائے تو 310 سے 400 کلومیٹر / چارج کی رینج ہے، جبکہ لیتھئیم آئرن فاسفیٹ کی 47 اعشاریہ 78 کلو واٹ بیٹری موجود ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہارس پور 140 ایچ پی اور 290 این ایم Torque موجود ہے۔

160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اس گاڑی میں رئیر فوگ لیمپ بھی موجود ہے، جبکہ ایل ای ڈی الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ ہیڈ لیمپس، ہیڈ لیپ آٹو آف کے آپشن بھی موجود ہیں۔

Manual Tailgate، تیز فن اینٹینا، اور 215\50 R18 alloy wheels کا فیچر بھی موجود ہے 2 ڈائریکشن مینوئل ایڈجسٹ مائکروفائبر اسٹیئرنگ وہیل، ریڈ انٹیرئیر، ڈرائیونگ سائیڈ پر Key less entry کی سہولت بھی موجود ہے۔

وائرلیس چارجنگ، 7 انچ instrumental cluster، الیکٹرک 6+ ڈائریکشن ڈرائیور سیٹ، آٹو اے سی کی سہولت سمیت دیگر کئی فیچرز موجود ہیں۔

جبکہ گاڑی کی قیمت کمپنی کی جانب سے تقریب 8،999،999 پاکستانی روپے مختص کی گئی ہے، دوسری جانب بکنگ کچھ ہی دنوں میں کھل جائے گی، جبکہ بکنگ کی قیمت 3 سے 5 ملین رکھی گئی ہے جو کہ 3 4 ماہ کے دوران ڈیلیور کر دی جائے گی۔

Electric Cars