Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن اب تک کئی آزاد امیدواروں کے نتائج کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کر سکا

الیکشن نتائج میں تاخیر کے باعث آزاد امیدوار کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں
شائع 18 فروری 2024 10:06am

انتخابات ہوئے کئی روز گزر گئے، مگر الیکشن کمیشن تاحال کئی آزاد امیدواروں کے نتائج کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کر سکا ہے۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار تاحال اپنے حلقے کے نتائج کے منتظر دکھائی دیتے ہیں، غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق 101 آزاد امیدوار جن میں اکثریت پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شامل ہیں، الیکشن میں جیت چکے ہیں۔

لیکن ان میں سے محض 8 امیدواروں کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا اور پھر رات کے اندھیرے میں مزید 33 کی جیت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

جبکہ الیکشن قوانین کے مطابق نتائج کے نوٹیفیکیشن کے جاری ہونے کے 3 کے دن کے اندر اندر آزاد امیدوار کو کسی سیاسی جماعت کو جوائن کرنا ضروری ہوتا ہے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

PTI Independent Candidates