Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افریقا کی لڑائی نے ہالینڈ کو میدانِ جنگ بنالیا

دی ہیگ میں اری ٹیریا کی حکومت اور اپوزیشن کے حامیوں میں تصادم، پولیس کی گاڑیاں نذر آتش
شائع 18 فروری 2024 09:45am

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں افریقی ملک اری ٹیریا سے تعلق رکھنے والے افراد کے دو گروہ لڑ پرے۔ تصادم میں پولیس کی کئی گاڑیوں اور ایک بس کو آگے لگادی گئی۔

اری ٹیریا کے سیکڑوں باشندوں نے ہالینڈ میں پناہ لے رکھی ہے۔ ہفتے کی شب ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں اری ٹیریا کی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کا تصادم ہوا۔

متحارب گروپ ایک اوپیرا ہاؤس کی عمارت میں گھس گئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغ کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

دی ہیگ میونسپلٹی کے ترجمان رابن مڈل نے کہا کہ صورتِ حال دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی۔

یاد رہے کہ دی ہیگ میں عالمی عدالتِ انصاف بھی قائم ہے۔ بیلجیم کا دارالحکومت برسلز یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹرز ہے۔

The Hague

Holland

IRRITERIA

POLITICAL CLASH