آئی فون کے پرانے ماڈل لینا بھی محال ہوگیا، کتنا پی ٹی اے ٹیکس دینا ہوگا؟
کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک بار آئی فون استعمال کرلے تو واپس اینڈرائیڈ کی طرف نہیں جاتا، اگر آپ آئی فونز استعمال کرتے ہیں تو اس کی صلاحیتوں کے معترف ضرور ہوں گے، لیکن اگر نہیں کرتے اور آئی فون پر منتقل ہونا چاہتے ہیں تو سب سے حالیہ ماڈلز میں سے ایک ہی آپ کیلئے بہتر ہوسکتا ہے۔
ویسے تو اب آئی فون 16 کی مارکیٹ میں بازگشت ہے لیکن، آئی فون 13 جیسے پرانے ماڈلز اب بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔
پاکستانی میں، آئی فونز بہت مہنگے ہیں، اور یہاں تک کہ پرانے جنریشن کے ماڈلز بشمول آئی فون 13، اور آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت دگنی ہے کیونکہ ان پر بڑے پیمانے پر ٹیکس لگائے گئے ہیں۔
حکومت نے آئی فونز اور دیگر ہائی اینڈ ڈیوائسز پر کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی ہوئی ہیں، اس لیے اگر آپ آئی فون 13 یا 13 پرو لینا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت کے ساتھ جڑے ٹیکس لازمی جان لیں۔
اگر آپ آئی فون 13 اپنے پاسپورٹ پر رجسٹر کرانا چاہتے ہیں تو آپ کو 118,400 روپے صرف پی ٹی اے ٹیکس دینا ہوگا، اسی طرح آئی فون 13 منی پر 113,600 روپے، آئی فون 13 پرو پر 133,100 روپے اور 13 پرو میکس پر 137,900 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔
لیکن اگر آپ آئی فون 13 شناختی کارڈ پر رجسٹر کراتے ہیں تو آپ کو اس پر 142,900 روپے، آئی فون 13 منی پر 137,680 روپے اور آئی فون 13 پرو پر 159,100 روپے پی ٹی اے ٹیکس دینا ہوگا۔
اگر آپ مزید ہلکا سیٹ لینا چاہتے ہیں تو پی ٹی اے کی جانب سے آئی فون 8 کی پاسپورٹ پر رجسٹریشن فیس 38 ہزار 922 روپے جبکہ شناختی کارڈ پر 48 ہزار 314 روپے رکھیی گئی ہے۔
پی ٹی اے نے آئی فون 8 پلس کی رجسٹریشن فیس پاسپورٹ پر 40 ہزار 951 روپے اور شناختی کارڈ پر 50 ہزار 546 روپے کر دی ہے۔
Comments are closed on this story.