Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران خان فتح مکہ ماڈل کے طرز پر عام معافی کا اعلان کریں گے‘

ہم رگنگ پر سب پارٹیوں کو اکٹھا کریں گے، اسد قیصر
شائع 17 فروری 2024 08:57pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی چئیرمین عمران خان فتح مکہ ماڈل کے طرز پر عام معافی کا اعلان کریں گے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کمشنر روالپنڈی کی خودی اور ضمیر جاگ اٹھا ہے، ہم کمشنر روالپنڈی کو سراہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات ایک نقطہ ”رگنگ“ (دھاندلی) پر ہوئی ہے، انتخابات پر مولانا فضل الرحمان کو بھی اور ہمیں بھی تحفظات ہیں۔

’خودکشی کا سوچنے والے کل تک سرکاری میٹنگز اٹینڈ کر رہے تھے‘

ان کا کہنا تھا کہ ہماری محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور لیاقت بلوچ سے بھی ملاقات ہوئی ہے، سندھ اور بلوچستان میں پارٹی عہدیدار دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم رگنگ پر سب پارٹیوں کو اکٹھا کریں گے۔

Asad Qaiser

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé

Liaquat Ali Chattha