Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق کمشنر راولپنڈی پر حساس اداروں کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

لیاقت علی چٹھہ کے کس کس کے ساتھ گہرے مراسم ہیں؟
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 09:57am

حساس اداروں کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی سال 2013 سے 2018 کے درمیان اہم سرکاری عہدوں پر تعینات رہے، لیاقت علی چٹھہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد بھی تعینات رہے۔

رپورٹ کے مطابق لیاقت علی چٹھہ کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ساتھ گہرے مراسم ہیں، ان کے بہنوئی بشارت چٹھہ مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں، ایک بہنوئی شعیب حیات سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڑ کے قریبی دوست بھی ہیں، جبکہ تیسرے بہنوئی نصراللہ خان لاہور پولیس میں بطور انسپکٹر تعینات ہیں۔

تحقیقات ہونی چاہئیں کمشنر صاحب 8 دن کس سے ملے، مریم اورنگزیب

رپورٹ میں کہا گیا کہ لیاقت علی چٹھہ کی رہائش نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہے اور ان کا حلقہ احباب بھی محدود ہے، لیاقت علی چٹھہ کے سابقہ ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کے خاندان سے بھی گہرے مراسم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لیاقت علی چٹھہ کا دوران سروس کرپشن یا مالی بےضابطگیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، سابق کمشنر راولپنڈی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط انسان ہیں۔

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé

Liaquat Ali Chattha