پی ایس ایل 9 کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام، لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پی ایس ایل 9 کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہوا۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف 10 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان اور مڈل آرڈر بلے باز سلمان آغا نے ناقابل شکست رہتے ہوئے بڑی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلوائی۔
شاداب نے 41 گیندوں پر 74 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔ انھوں نے 5 چھکے اور6 چوکے لگائے۔
سلمان آغا نے 31 بولز پر 64 رنز اسکور کیے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ
اس سے قبل لاہور کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا آغاز کیا۔
صاحبزادہ فرحان نے 57 اور ڈوسن نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 71 رنز کی دلکشن اننگ کھیلی۔
عبداللہ شفیق نے 28 ، ڈیوڈ ویزے نے 14 اور فخر زمان نے 13 رنز بنائے۔
اسلام آباد کی جانب سے ٹائل ملز نے دو، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس میچ سے قبل دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 17 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں اسلام آباد کو 9 کامیابیوں کے ساتھ معمولی برتری حاصل ہے۔
Comments are closed on this story.