Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمشنر کے انکشافات پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا

عوام نے مطالبہ کیا ہے 'ساڈ احق ایتھے رکھ'، علی محمد خان
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 09:58am

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ جیل میں ہے، بانی پی ٹی آئی، یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر جیل میں ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی، قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، عوام نے مطالبہ کیا ہے ”ساڈ احق ایتھے رکھ“۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی نے کہہ دیا ہے دھاندلی کھل کر ہوئی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ بانی چئیرمین نے انٹرا پارٹی فوری کرانے کی ہدایت دیدی ہے، انٹرا پارٹی سے متعلق بیرسٹر گوہر کو بتایا دیا گیا کہ وہ انتظامات کریں۔

علی محمد خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جس جماعت کے ساتھ اتحاد کریں، اس میں عارضی شمولیت اختیار کریں تاکہ ریزور سیٹیں مل جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کطیف کھوسہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے، کمشنر صاحب کا بیان ہمارے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ فارم 47 تبدیل کرکے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، اب واضح ہوگیا کہ مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھائی کو وزیراعظم اور بیٹی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، مینڈیٹ بھی چرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سلمان اکرم راجا کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، ہمارےپرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

latif khosa

ALI MUHAMMED KHAN

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé