Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 فروری کو ریاستی جبر انسانوں کو حق آزادی سے روک نہ سکا، شیر افضل

ہمارے ہاتھ پیر باندھ کر ہمیں پولنگ بوتھ بھیجا گیا، پی ٹی آئی رہنما
شائع 17 فروری 2024 05:11pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ریاستی جبر انسانوں کو حق آزادی سے روک نہ سکا۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کو چوری، غبن اور اختیارات سے تجاوز پر رہا کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پورا نظام آپ کی پولیس، نیب، عدالتیں، بیورو کریسی نواز شریف کے سامنے سربجود ہوئے۔

شیر افضل نے کہا کہ یہ ایک سیاہ دور تھا جس میں ظلم و جبر تھا، بانی پی ٹی آئی کا علم خیبر سے کراچی تک ہے، ہم کبھی نہ ڈرے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس وقت بھی نہ ڈرے جب بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمارے ہاتھ پیر باندھ کر ہمیں پولنگ بوتھ بھیجا، آپ سب کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ پڑا ہے۔

pti

Pakistan Politics

election 2024 results

Rawalpindi Commissioner Exposé