Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کی تقریب میں رقص، عفت عمر نے صارف کو کرارا جواب دے دیا

شادی کی تقریب میں اداکارہ لال رنگ کے چمکیلے جوڑے میں موجود تھیں
شائع 17 فروری 2024 04:33pm

عفت عمر ویسے تو دلچسپ تبصروں کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں، تاہم شادی کی تقریب میں ان کی رقص کی ویڈیو نے صارفین کو تبصرہ کرنے پر مجبور کر دیا۔

اداکارہ اور سوشل میڈیا مقبول شخصیت عفت عمر نے انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں اداکارہ شادی کی تقریب میں شریک ہیں، اسی دوران وہ بڑے ہی دلچسپ انداز میں رقص کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ عفت عمر نے اس موقع پر لال رنگ کا چمکیلا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، ساتھ ہی ستاروں والا دوپٹہ ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، ایک صارف سیما ریاض کی جانب کہنا تھا، باجی پرفارمنس کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اوقات سے بہت زیادہ۔

اسی طرح ایک اور صارف نے کہا کہ آپ بہت متاثر کن لگ رہی ہیں۔

اسی طرح ایک اور صارف کی جانب سے لکھنا تھا کہ عفت آپ بہت زیادہ ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، آپ کو ضرورت ہی نہیں اس طرح کی نیوز میں رہنے کی۔

social media

showbiz celebrities