بایو ٹیک سیکٹر، چین اور مغرب کی لڑائی میں جنوبی کوریا کے مزے
بایو ٹیکنالوجیز کے شعبے میں مغربی دنیا کو اپنی برتری ڈولتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے جنوبی کوریا کو زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔
امریکا اور یورپ نے چینی اداروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اسکروٹنی کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ اس کے نتیجے میں چینی ادارے WuXi کا مارکیٹ شیئر اضافے کی راہ پر گامزن نہیں ہو پارہا۔
سوئٹزر لینڈ اس وقت بایو ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اپنی مہارت سے غیر معمولی فوائد حاصل کر رہا ہے۔
چین کے بایو ٹیک اداروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی امریکا اور یورپ کی کوششوں کے نتیجے میں جنوبی کوریا کو غیر معمولی ایڈوانٹیج مل رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے بایو ٹیک ادارے مغربی دنیا میں نئے کنٹریکٹ بہت تیزی سے حاصل کر رہے ہیں۔
اس وقت بایو ٹیک سیکٹر میں سوئٹزر لینڈ کا حصہ 20.7، امریکا کا حصہ 12.2، چین کا حصہ 10.2، جنوبی کوریا کا حصہ 9.3 اور جاپان کا حصہ 9 فیصد ہے۔
Comments are closed on this story.