Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کراچی کے بیٹے‘ جام شورو میں کس کی اوطاق میں بیٹھے، مرتضیٰ وہاب کا سوال

کے ایم سی کے وسائل سے آمدنی بڑھانا چاہتے ہیں تو لوگ عدالت پہنچ جاتے ہیں، میڈیا ٹاک
شائع 17 فروری 2024 02:39pm

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کے ایم سی کے پاس 46 پارک ہیں اور ہم انہیں شمسی توانائی کی مدد سے چلانا چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی بھر میں 106 سڑکوں پر کھمبے کے ایم سی کے ماتحت ہیں مگر ہم ان کھمبوں کو آمدنی میں اضافے کے لیے استعمال نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھمبوں پر سیاسی جماعتیں اور دوسرے بہت سے لوگ بورڈ اور پوسٹر وغیرہ لگاتے ہیں۔ جب ہم ان کھمبوں کو آمدنی میں اضافے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تب لوگ عدالت پہنچ جاتے ہیں۔

کراچی کے میئر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کے ایم سی کے ماتحت پل بھی ہیں۔ 450 نالے بھی کے ایم سی کے تحت ہیں۔ پڑوسی ممالک میں نالوں پر بھی سولر پینل لگائے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں تجاوزات کی بھی روک تھام ممکن ہو پائی ہے۔ ہمارے ہاں بھی کچھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

کینجھر جھیل سے کراچی تک 72 کلومیٹر کی لائن ہے۔ اس لائن کے لیے 650 میگاواٹ بجلی چاہیے۔ اگر ہم اپنی ترجیحات کے مطابق منصوبے مکمل کر پائے تو کراچی کے لوگوں کو سستی بجلی دے پائیں گے۔

ایک سوال پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خود کو کراچی کے بیٹے کہنے والے جام شورو میں کس کی اوطاق میں بیٹھے تھے۔ جب مینڈیٹ نہیں ملتا تو یہ لوگ کہتے ہیں غلط ہوا۔ جہاں سے پی ٹی آئی جیتی وہاں سب ٹھیک اور جہاں سے ہارے وہاں کیسے ٹھیک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :

مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلج

’مرتضیٰ وہاب، دبئی کو آپ کی ضرورت ہے‘ ، سڑکیں ڈوبنے پر بلاول کا پیغام

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2002 سے یہ لوگ ہار رہے ہیں۔ 2024 میں 2 سیٹوں تک محدود رہ گئے۔ جب ووٹرز کے پاس نہیں جائیں گے تو ایسا تو ہوگا۔

media talk

solar energy

mayor karachi

KMC REVENUE