Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار اڈیالہ جیل اور حکومت ہو گی‘

عمر ایوب خان کی جانب سے بشریٰ بی بی ک ناساز طبیعت پر تشویش کا اظہار کر دیا
شائع 17 فروری 2024 01:50pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جیل میں خراب طبعیت پر تشویش کا اظہار کر دیا، بشریٰ بی بی سے متعلق ان کی بہن نے الزام عائد کیا تھا کہ بشریٰ کو جیل میں ناقص کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

عمر ایوب خان کی جانب سے کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ناقص کھانا دیے جانے کے باعث بشریٰ بی بی کی طبعیت ناساز ہے۔

رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار اڈیالہ جیل حکام اور حکومت ہوگی، بشریٰ بی بی خان صاحب کی سپورٹ میں ستون کی طرح کھڑی ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے عمر ایوب خان کو پی ٹی آئی کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا انہیں ناقص کھانا دیا گیا ہے، جس کے باعث انہیں معدے میں تکلیف اور گلے میں جلن کی شکایت تھی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 31 جنوری کو صبح 10 سے رات 9 بجے انتظار کرانے کے بعد بنی گالہ کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 31 جنوری کا چیف کمشنر آف کے نوٹیفیکیشن کو کلعدم قرار دیا جائے۔

imran khan

bushra bibi