Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی سرکار نے کانگریسی رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹ بند کردیے

بی جیے پی سیاسی انتقام لے رہی ہے، الیکٹورل بونڈز لوٹ مار کے لیے ہیں، جے رام رمیش کی میڈیا ٹاک
شائع 17 فروری 2024 01:30pm

بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ مودی سرکار کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کا منجمد کیا جانا سیاسی انتقام ہے۔

کانگریس کے سیکریٹری جنرل جے رام رمیش نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی سرکار سیاسی ماحول کو خراب کر رہی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے جے رام رمیش نے کانگریس چھوڑ جانے والے سیاست دانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل کیے جانے کی مذمت کرتے اسے کانگریس یُکت بی جے پی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بہت صاف الفاظ میں سب کچھ بیان کردیا ہے۔ یہ الیکٹورل بونڈز کی لوٹ مار ہے۔

جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے بینک اکاؤنٹس بند کیے گئے اور اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی توہین کی جارہی ہے۔

جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ بی جے پی دہرے معیارات کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

چپ رہو ورنہ گھر پرچھاپہ پڑے گا، بھارتی وزیر کی پارلیمنٹ میں بولنے والے اراکین کو دھمکی

’بسنتی‘ کو غصہ آگیا، 141 بھارتی اپوزیشن ارکان کی معطلی درست قرار دے دی

BJP

Indian Congress

JAIRAM RAMESH

ELECTORAL BONDS

BANK ACCOUNTS BLOCKED