Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 127 میں بلاول بھٹو کی شکست پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

پیپلز پارٹی قیادت حکومت سازی کے بعد کمیٹی قائم کرے گی
شائع 17 فروری 2024 01:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے این اے 127 میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکست پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت حکومت سازی کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔

تحقیقاتی کمیٹی شیری رحمان، شہلا رضا، مکیش چاولہ اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی این اے 127 میں بلاول بھٹو کی شکست کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

بلاول بھٹوکی شکست کے محرکات جاننے کیلئے اسلم گل نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی تجویر دی تھی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Election 2024

NA127