Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلٹ پروف اور جیمر والی گاڑیاں، مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی

ن لیگ کی جانب سے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا گیا ہے
شائع 17 فروری 2024 01:22pm

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر اعلٰی پنجاب کی امیدوار مریم نواز کو نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی رہنما کو 2 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، ٹیکنالوجی سے لیس ان گاڑیوں میں جیمرز بھی نصب ہیں۔

مریم نواز کو 4 پولیس اسکواڈز، ٹریفک پولیس کا پائٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی مریم نواز نے پنجاب حکومت کے بیوروکریٹس اور سیکریٹریز سے صوبے کے حوالے سے میٹنگ بھی کر چکی ہیں۔

جبکہ روایتی طور پر جب اکثریت لینے والی جماعت کے وزیر اعلیٰ نامزد کرتی ہے تو نگراں حکومت سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

Maryam Nawaz

punjab

CARETAKER CM PUNJAB