Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پھلوں، سبزیوں کو تادیر تازہ رکھنے کا نیا سائنسی طریقہ

اسرائیل میں محققین کی ٹیم سونو کیمسٹری کے تجربات میں نینو پارٹیکلز سے بھی مدد لے رہی ہے۔
اپ ڈیٹ 17 فروری 2024 01:24pm

اسرائیل میں ماہرین کی ایک ٹیم نے کھانے پینے کی اشیا کو تادیر تر و تازہ رکھنے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

محققین نے بتایا ہے کہ کیمیکل سسٹمز پر ساؤنڈ ویوز کے اثرات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کی شیلف لائف بڑھائی جاسکتی ہے۔

گولان سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم بلال ابو صالح نے بتایا ہے کہ وہ اس ٹیم کا حصہ ہے جو سونو کیمسٹری سے متعلق ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

سونو کیمسٹری میں مختلف کیمیکل سسٹمز پر آواز کی لہروں کے اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایسے طریقے وضع کیے جاسکتے ہیں جن کی مدد سے پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیا کی شیلف لائف بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی تجربات کے نتائج خاصے حوصلہ افزا رہے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ دیر تک تر و تازہ اور کھانے کے قابل رکھنے کے لیے سونو کیمسٹری کے تحت نینو پارٹیکلز سے بھی مدد لی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پھل اور سبزیاں فریج میں رکھنے کے بعد بھی خراب کیوں ہوجاتی ہیں؟

سرخ سبزیوں اور پھلوں کے پوشیدہ فوائد

ISRAELI EXPERTS

SONO CHEMISTRY

SHELF LIFE

FRESH FRUITS

VEGITABLES