Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا

چیف الیکشن کمیشن فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ ترجمان جماعت اسلامی
شائع 17 فروری 2024 12:51pm

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے سراج الحق کا جماعت کی امارت سے دیا جانے والا استعفیٰ مسترد کردیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کااستعفیٰ مسترد کرنے کا فیصلہ سراج الحق کی صدارت میں ہی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طورپر استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے امیرسراج الحق پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

قیصر شریف نے واضح کیا کہ سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے ہیں اورکچھ دیرمیں مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کریں گے۔

ترجمان کے مطابق سراج الحق دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی امیرجماعت کی نہیں،دھاندلی کی وجہ سےہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمیشن فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

Jamat e Islami

JI

Siraj Ul Haq