Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میں عمران خان کی وجہ سے کپتان بن پایا ہوں‘

لاہور قلندرز کے کپتان نے عمران خان شکریہ بھی ادا کیا
شائع 17 فروری 2024 12:33pm

سال 2021 پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز جہاں پی ایس ایل کے ایونٹ میں اپنی ناکامیوں کی بنا پر مقبول ہو رہی تھی وہیں شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں پی ایس ایل ایڈیشن 8 میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

لیکن شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بننے کی وجہ عمران خان کو قرار دے دی، غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میں لاہور ٹیم کا وائس کپتان تھا، مگر عمران بھائی نے کہا کہ تمہیں کپتان بننا چاہیے، اُس کے بعد سب کچھ بدل گیا۔

شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کہ انہوں نے اُس وقت مجھ پر بھروسہ رکھا۔ پھر میری کپتانی شروع ہوئی، ورنہ اُس وقت مجھے کوئی شوق نہیں تھا۔

واضح رہے آج 17 فروری کو شام 8 بجے پی ایل ایس کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونے جا رہے ہیں۔

PSL

imran khan

Shoaib Shaheen