Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ، نکاح کیس میں سزائیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ میں درخواستیں دائر
اپ ڈیٹ 17 فروری 2024 01:24pm

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 2 مختلف مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائرکردیں۔

توشہ خانہ اور غیر شرعی نکاح کیس میں یہ اپیلیں یبرسٹرسلمان صفدر، ظہیرعباس اورعثمان گل کےذریعے دائر کی گئی ہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں سنائی گئی سزاکوکالعدم قراردیا جائے۔

سیشن کورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ غیرقانونی،غیراسلامی،غیرشرعی اورانصاف کے برخلاف ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس: عمران، بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید، 10 سال کیلئے نااہل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا

بشریٰ بی بی نے نکاح کیس میں بھی سزا کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

imran khan

bushra bibi

toshakhana reference

Nikah Case