Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

دبئی پراپرٹی مارکیٹ، گولڈن ویزا لینے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں بیٹھ کر دبئی میں سرمایہ کاری کے ذریعے منافع کمانے والوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد
شائع 17 فروری 2024 09:18am

دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں رواں سال بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرمایہ کاری کے ذریعے یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز کے ویزا کے مقابلے میں گولڈن ویزا والدین کو ساتھ رکھنے سمیت بہت سی سہولتیں دیتا ہے۔

آج نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں پراپرٹی کے کاروبار میں تیزی کے ساتھ سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان میں شامل پلیٹ فارم ’اسٹیک‘ کی طرف سے بھی بھرپور سہولیات دی جارہی ہیں۔

’اسٹیک‘ کے سینیر ریلیشن شپ مینیجر محمد برہان کہتے ہیں کہ ’اسٹیک‘ کی خاص بات یہ ہے کہ کوئی بھی شخص ایک مکمل پراپرٹی خرینے کے بجائے ہمارے پلیٹ فارم پر اپنی سہولت و آسانی کے مطابق سرمایہ کاری کرکے منافع حاصل کرسکتا ہے۔

محمد برہان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے منصوبے میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتے ہیں جو پہلے سے تیار ہو۔ ان میں سے بیشتر پراپرٹیز پہلے ہی کرائے پر دی جاچکی ہیں یعنی ان سے آمدنی ہو رہی ہے۔

’اسٹیک‘ کے سینیر ریلیشن شپ مینیجر نے مزید بتایا کہ ہمارے پلیٹ فارم پر پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے 23 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں اور انہوں نے سرمایہ لگا رکھا ہے۔ پاکستان میں بیٹھ کر سرمایہ لگانے والوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔

یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاری کرنے والوں کو گولدن ویزا کے حصول میں بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔ جنہیں گولڈ ویزا دلوائے گئے ہیں وہ سب پاکستان میں مقیم ہیں۔

DUBAI PROPERTY MARKET

PAKISTANI INVESTORS

GOLDERN VISA

MANY PLATFORMS