Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات: مسافر بس ہوٹل میں گھسنے سے گیس لائن پھٹی اور آگ لگ گئی، 2 جاں بحق،11 زخمی

زخمیوں اور جھلسنے والوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو ورکرز
شائع 16 فروری 2024 11:10pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

گجرات میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے ہوٹل میں گھس گئی، اس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق حادثے میں ہوٹل کی گیس لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے باعث بھی متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور جھلسنے والوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں غلام قادراور شیر علی شامل ہیں۔

fire

Punjab police

bus accident

rescue 1122