Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’’کہیں آپ ریٹ تو نہیں بڑھا رہے؟‘ مولانا فضل الرحمان سے بابراعوان کا سوال

پی ٹی آئی رہنما کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام سے 2 چُبھتے ہوئے سوال
شائع 16 فروری 2024 03:58pm

ایک طرف پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ ملا رہی ہے تو دوسری جانب خود انہی کی صفوں سے سربراہ جمیعت علمائے اسلام کو تنقیدی رویوں کا سامنا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں موجود پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے مولانا سے 2 سوال کیے ہیں۔

عوام کو فضل الرحمان سے جواب چاہیئے کہ ، ’کیا وہ وفاقی حکومت کو جائز تسلیم کرتے ہیں اور اس میں اپنے یا اپنے دیگر 2 بندوں کے لیے نوکری پلائی کریں گے؟‘

دوسرا سوال یہ ہے کہ ، ’کہیں آپ ریٹ تو نہیں بڑھا رہے؟‘

بابر اعوان نے مولانا کے ساتھ اتحاد پر پارٹی میں بھی اپنا موقف دینے کا کہا۔

Babar Awan

Molana Fazal ur Rehman

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024