Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زندگی تب تک نہیں جگمگاتی جب تک ۔۔۔۔ ثانیہ مرزا کا نیا پیغام

سابق ٹینس کھلاڑی کوکلتہ میں موجود تھیں
شائع 16 فروری 2024 03:43pm

بھارت میں ٹینس کی دنیا کا ایک مقبول نام ثانیہ مرزا پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں، اگرچہ وہ سابق ٹینس کھلاڑی ہیں تاہم پاکستان میں بھی مقبول ہو گئی ہیں۔

سابق ٹینس کھلاڑی اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا حالیہ پوسٹ صارفین کو بھا گیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ مرزا نے ایک تصویرشئیر کی تھی، جس میں مشرقی لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں، جبکہ ثانیہ مرزا نے کچھ ایسا بھی کہا ہے جو سب کو بھا گیا ہے۔

پوسٹ پر ثانیہ کا لکھنا تھا کہ زندگی اُس وقت تک نہیں چمکے گی، جب تک آپ خود نہ چاہیں۔ جبکہ ٹینس کھلاڑی کولکتہ میں موجود تھیں۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا کی تصویر بھی سب کو بھا رہی ہے، جس میں وہ ہلکے گرین رنگ کے لہنگے میں موجود ہیں جبکہ چہرے پر موجود مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ ثانیہ ہر مشکل کو اسی طرح شکست دے سکتی ہیں۔

ثانیہ کے گلے میں موجود یہ ہار بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے جو کہ کپڑوں سے کافی مماثلت رکھ رہا ہے۔

Sania Mirza

شخصیات

Sania Shoaib Divorce