Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی کے ریٹرننگ افسر کی گاڑی ڈکیت چھین کر فرار

آر او کے ڈرائیور کو ملزمان موٹر وے پر چھوڑ کر فرار
شائع 16 فروری 2024 03:15pm

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 56 کے ریٹرننگ افسر سید نذارت علی کی گاڑی نامعلوم افراد ڈرائیور سے چھین کر فرار ہو گئے۔

ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دینے والے راولپنڈی کے حلقے این اے 56 کے آر او سید نذارت علی کی اپلائڈ فار سرکاری گاڑی دن کے اجالے میں ڈکیت جی ٹی روڈ پر چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کا مقدمہ آر او کی جانب سے ڈرائیور محمد کلیم خان کی درخواست پر تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق واقعہ 14 فروری کو صبح ساڑھے 8 بجے جی ٹی روڈ پر پیش آیا، تاہم ڈرائیور کلیم خان کو ملزمان موٹر وے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ڈرائیور کا موقف میں کہنا تھا کہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی عزیز سے ملنے گئے تھے، اسی دوران وہ جی ٹی روڈ پر آر او کے منتظر تھے، کہ جب یہ واقعہ پیش آیا۔

rawalpindi

Returning Officers