Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سائفر اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلیں دائر

عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے، وکیل لطیف کھوسہ
اپ ڈیٹ 16 فروری 2024 01:27pm

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں جبکہ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں ملنے والی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کی تصدیق کی۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے عمران خان کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی ۔

توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد

imran khan

Toshakhana

toshakhana reference

tosha khana case

Cypher

latif khosa

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Toshakhana Criminal Case

Cypher Investigations

cypher case Imran Khan

Cypher case

Toshakhana Cars reference