Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی

انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 279.36 روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 16 فروری 2024 07:31pm

حکومت سازی کے حوالے سے معاملات واضح ہوتے جارہے ہیں اور اس کے نتیجے میں منی مارکیٹ میں بھی معمولی مثبت رجحان دکھائی دیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی آگئی۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے کہا کہ انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.36 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کا عندیہ ملا ہے۔

us dollar

MONEY MARKET

POSITIVE TREND

INTERBANK TRADING