Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری آواز اچانک چاہت فتح علی خان جیسی ہو گئی، نسیم شاہ قوالی گاتے ہوئے ہنس پڑے

اسٹوڈیوز میں موجود کھلاڑی گنگنا رہے تھے کہ اچانک انہیں اپنی آواز پر حیرانگی ہوئی
شائع 16 فروری 2024 11:44am

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی نسیم شاہ ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے ایونٹ سے قبل ٹریننگ میچز میں کافی فعال نظر آ رہے ہیں، تاہم ان کے ایک انٹرویو کے دوران کھلاڑی کے قوالی کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

معروف پاکستانی بالر نسیم شاہ کی راحت فتح علی خان کی قوالی کو گنگنانے اور پھر خود اسے سننے پر حیران ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جسے صارفین بھی پسند کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے دلچسپ انٹرویو لیے جا رہے تھے کہ اسی دوران نسیم شاہ سے گانے کی فرمائش کی گئی، جسے بالر نے قبول کر لیا۔

راحت فتح علی خان کے گانے ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو، ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو‘ کو گنگنانے کا فیصلہ کیا۔

لال رنگ کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے نسیم شاہ اسٹوڈیوز میں بیٹھے تھے کہ جب انہوں نے قوالی گنگنائی ساتھ ہی انہوں نے قوالی کے دو بول گنگنانے کے بعد جیسے ہی اپنی آواز کو سنا، تو وہ خود بھی حیران رہ گئے۔

جب اپنی آواز کو سنا تو آنکھیں کھلی کی کھلی ہی رہ گئیں، شاید وہ خود بھی سمجھ گئے تھے کہ ان کی آواز کتنی اچھی ہے۔ اس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آواز اچانک راحت فتح علی خان سے چاہت فتح علی خان کیسے ہوگئی۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ سمیت دیگر ٹیمز پی ایس ایل 9 کے میچز سے قبل اپنی ٹیمز کی دلچسپ ویڈیوز کو صارفین اور مداحوں تک شئیر کر رہے ہیں۔

Pakistan Super League

psl 9