Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی شدہ افراد کی شکلیں دیکھیں! بابر اعظم کا دلچسپ بیان

محمد رضوان کے سوال پر سابق کپتان کا جواب سن کر دیگرکھلاڑی بھی ہنسنے لگے
شائع 16 فروری 2024 09:29am

پی ایس ایل کی ٹرافی رونمائی کی تقریب میں بابر اعظم سے شادی کے سوال پر اُن کا دلچسپ بیان سن کر قہقہے بکھر گئے۔

پاکستان سپر لیگ 9 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی، جس میں تمام ٹیمز کے کپتان موجود تھے، شاہین آفریدی، شاداب خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد اور شان مسعود کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی دوران محمد رضوان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بابر آپ کی شادی کب ہو رہی ہے جس پرکرسی پر بیٹھے بابر نے کہا اکیلے میں بتاؤں گا۔

ساتھ ہی میزبان نے بھی لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کل بہت شادی کی باتیں ہو رہی ہیں، جس پر دوران گفتگو بابر نے کہا کہ ماشاء اللہ سب کی ہوگئی ہے۔

ساتھ ہی بابر نے کچھ ایسا کہا جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا، بابر کا کہنا تھا کہ جن کی شادی ہو گئی ہے، ان کی شکلیں دیکھیں نا، بابر کا یہ کہنا تھا اور پھر محفل میں قہقہے کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔

اس کے بعد شاداب کا فورا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں تو خوش ہوں۔

واضح رہے پی ایس ایل کے میچز رواں ماہ سے پاکستان میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔

babar azam

Muhammad Rizwan

psl 9