Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیس بک کے سربراہ سب سے زیادہ اہمیت کسے دیتے ہیں؟

زندگی سنجیدگی چاہتی ہے، اس نعمت کو ضایع نہیں کیا جاسکتا، مارک زکربرگ کا خطاب
شائع 16 فروری 2024 08:45am

فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کے لیے اس کی فیملی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا۔ توجہ دوسروں کو بھی ملنی ہی چاہیے مگر سب سے زیادہ توجہ فیملی کو دی جانی چاہیے۔

ایک فورم پر خطاب کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے حاضرین کو اپنے یومیہ معمولات کے بارے میں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ رات بھر کی بھرپور نیند لینے کے بعد صبح آٹھ بجے جاگنے پر وہ سب سے پہلے تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ ڈیٹس چیک کرتے ہیں۔

اس معمول سے فارغ ہوکر مارک زبربرگ مارشل آرٹ کی تھوڑی سی مشق کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ روزانہ کچھ دیر جاگنگ کرتے تھے۔ اب وہ گھر کی حدود ہی میں مارشل آرٹ کی مشق کو ترجیح دیتے ہیں۔

مارشل آرٹ کی مشق سے فارغ ہوکر مارک زکربرگ کچھ دیر فیملی کے ساتھ گپ شپ لگاتے ہیں۔ ہلکے پھلکے ناشتے کے دوران وہ اپنی تینوں بیٹیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہیں، ایک یا دو گیت سنتے ہیں اور پھر ان کی تعلیم سے متعلق کچھ گفتگو کے بعد دفتر جانے کی تیاری کرتے ہیں۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ کسی بھی انسان کو اپنی زندگی کے حوالے سے سنجیدہ ہونا ہی چاہیے۔ اُسے طے کرنا چاہیے کہ زندگی بھر کیا کرنا ہے اور یومیہ معمولات کی حدود میں رہتے ہوئے کیا کرنا ہے۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ زندگی جیسی نعمت کو فضول سرگرمیوں میں ضایع کرنے کے بجائے معاملات کو خوش اسلوبی سے نپٹانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اِسی صورت زندگی میں توازن پیدا ہوتا ہے۔

Mark Zuckerberg

family

FACEBOOKK

mARTIAL ART TRAINING