تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آج سے آغاز
کراچی لٹریچر فیسٹیول کے 15 واں ایڈیشن کا جمعہ سے آغاز ہورہا ہے جو 16 سے 18 فروری 2024 بیچ لگژری ہوٹل میں جاری رہے گا، اس تین روزہ ایونٹ میں ادب، ثقافت اور فکری امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 8 ممالک سمیت 200 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔
ایونٹ میں ”سسٹینیبلٹی: ورلڈ چینجنگ مائنڈ سیٹ“ کے عنوان کے تحت 75 سیشنز ہوں گے، جن میں ادب، ثقافت، معیشت، ماحولیات، تعلیم اور حالات حاضرہ سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈراما، طنز و مزاح، نمائش، فلموں کی اسکریننگ اور فنکارانہ سرگرمیوں سمیت 25 کتابوں کی نمائش بھی متوقع ہے۔
جمعہ 16 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
افتتاحی تقریب میں پاکستانی ماہر تعمیرات اور سماجی کارکن عارف حسن کے علاوہ برطانوی نژاد فلسطینی وکیل اور مصنفہ سلمہ دیباغ کی کلیدی تقاریر شامل ہوں گی، جس کے بعد باصلاحیت نگہت چوہدری فیض کی شاعری پر پرفارمنس دیں گی۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول میں کتابوں، اخلاقی طرز حکمرانی، شہری حرکیات، مزاح، قصہ گوئی، انسانی حقوق اور پائیداری پر بصیرت انگیز مباحثے ہوں گے۔
اس کےعلاوہ ”نور جہاں سرور جہاں“ کے عنوان سے سیشن میں لیجنڈ میڈم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
تقریبات کا اختتام ممتاز اسکالرز نجیبہ عارف اور جوزف مساد کی کلیدی تقاریر کے ساتھ ہوگا جس کے بعد قوال نجم الدین سیف الدین اینڈ برادرز کی جانب سے روح پرور صوفی قوالی پیش کی جائے گی۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول میں نہ صرف اہم مسائل کے حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے بلکہ اُن کا حل بھی تلاش کیا جاتا ہے اور پاکستان اور غیرممالک کے ادب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مصنفین آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں۔
Comments are closed on this story.