Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کیا گیا
شائع 15 فروری 2024 11:53pm

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اضافہ کردیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 37 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 275.62 روپے ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287.33 روپے تک جاپہنچی ہے۔

خیال رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

diesel price

petrol price

petroleum prices

diesel

petrol price hike

High Speed Diesel

Kerosene Oil Price