Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ کا عرفان قادر نامی ملزم کو ناروے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ملزم پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے
شائع 15 فروری 2024 10:57pm

نگراں وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر دوہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عرفان قادر بھٹی ناروے سے تعلق رکھنے والے ایک جہادی تنظیم کا سربراہ تھا جس نے داعش اور اس کے مقتول رہنما ابوبکر البغدادی سے وفاداری کا عہد کیا تھا۔

پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ نے عرفان قادر بھٹی کے کیس کا جائزہ لینے اور اسے دہشتگردی میں پانے کے بعد ناروے حوالگی کی منظوری دی۔

عرفان بھٹی ناروے میں ایک گروپ ”Profetens Ummah“ کا سربراہ تھا اور وہ اوسلو میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے اور اسرائیلی اور امریکی سفارت خانوں کو نشانہ بنانے کے لیے بم بنانے کے جرم میں مطلوب تھا۔

کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملزم پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو بطور انکوائری آفیسر تعینات کیا گیا تھا، جو بعد از تفتیش اس نتیجہ پر پہنچے کہ ملزم دہشتگردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ان معلومات کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے ملزم کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔

caretaker federal cabinate

Ifran Qadir Bhatti

ISIS Terrorist

Profetens Ummah