Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبینہ دھاندلی: جمہوری وطن پارٹی نے دھرنا دے دیا، سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند

دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں
شائع 15 فروری 2024 09:19pm

بلوچستان کے حلقہ این اے 253 اور حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جہموری وطن کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی کی قیادت میں ربیع کینال کے مقام پر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کو بند کردیا گیا۔

جہموری وطن پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی کی قیادت میں بگٹی قبائل کے سینکڑوں افراد نے ربیع کینال کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

اس دوران مظاہرین دھاندلی زدہ الیکشن نامنظور کے نعرے لگاتے رہے، جبکہ دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔

دھرنے کے موقع پر نوابزادہ میر گہرام بگٹی کا کہنا تھا کہ حلقہ پی بی 10 کی 42 پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی ہوئی ہے، ان تمام پولنگ اسٹیشنز کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 45 فارم راتوں رات تبدیل کئے گئے ہیں جن کا ہمارے پاس ریکارڈ موجود ہے۔

Election 2024

Pakistan Elections 2024

Election Rigging

Jamhuri Watan Party

Dharna