Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہوتا نظرنہیں آرہا، مریم اورنگزیب

سیاسی جماعتوں سے ملنا مولانا صاحب کا حق ہے،مریم اورنگزیب
شائع 15 فروری 2024 08:39pm

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج 2014 جیسا ہی دیکھتی ہوں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کو بھی ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی صرف احتجاج میں مہارت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا میں کامیاب ہوئے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہے، جہاں یہ ہار گئے وہاں الیکشن کمیشن ٹھیک نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں 180 نشستیں جیتے کبھی کہتے ہیں 150جیتے، پی ٹی آئی والے سازشی ذہینت رکھتے ہیں، یہ ملک میں استحکام آنے ہی نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے گھڑی بیچ دی، دوسروں سے حساب مانگنے والے اپنا حساب نہیں دے سکے۔

مریم اورنگزیب اکا کہنا تھا کہ تمام نشستیں یہ جیتتے تو الیکشن شفاف ہوتے، ہمیں بھی الیکشن پر تحفظات ہیں لیکن ہم جلاؤ گھیراؤ نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پر تحفظات ہیں تو قانونی فورم موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک توڑنے کی بات کی تھی، یہ کہتے تھے ہم خیبپختونخوا کو ڈھاکہ بنائیں گے، یہ صرف اور صرف فساد اور انتشار چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام اور نواز شریف کے پرانے ساتھی ہیں، انہوں نے جو کہا ہے اس کا بھی احترام کرتے ہیں، مولانا صاحب نے جلاؤ گھیراؤ کی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے ملنا مولانا صاحب کا حق ہے، مولانا صاحب ملک سےمحبت کرتے ہیں، مجھے جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہوتا نظرنہیں آرہا۔

Marriyum Aurangzeb

JUI PTI Protest