Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مبینہ انتخابی دھاندلی: شعیب شاہین نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پی ٹی آئی کے مشترکہ احتجاج کی مخالفت کردی

اگر عمران خان نے اجازت دی ہے تو یہ پروپوزل لے جانا ہی درست نہیں تھا، شعیب شاہین
اپ ڈیٹ 15 فروری 2024 08:54pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جمیعت علماء اسلام (ف) اور پی ٹی آئی کے مشترکہ احتجاج کی مخالفت کردی ہے۔

اسد قیصر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملاقات کے دوران مولان فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج کے پروپوزل پر آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ یہ نہیں کرنا چاہیے تھا‘۔

شعیب شاہین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج کی بات نہیں ہونی چاہئے تھی، بانی پی ٹی آئی سے مشترکہ احتجاج کی بات کرنی ہی نہیں چاہئے تھی۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ’اگر انہوں (عمران خان) نے اجازت دی ہے تو میری ذاتی رائے میں یہ پروپوزل لے جانے والی بات ہی درست نہیں تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اسد قیصر سے میری کوئی بات نہیں ہوسکی، لیکن بیرسٹ گوہر سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے حوالے ہماری نہ ان کے ساتھ مشاورت کے، نہ شرکت ہے ، نہ بات چیت ہے۔

Shoaib Shaheen

JUI PTI Protest